Monday, March 5, 2012

گورنمنٹ کالج شاہ پور صدر

گورنمنٹ کالج شاہ پور صدر

سولہویں صدی ہجری میں معروف بزرگ شاہ شمس شیرازی کے ہاتھوں مشرف بہ اسلام ہوکر رام پور سے شاہ پور بننے والے اس تاریخی شہر کو ۱۸۴۹ میں انگریزوں نے ضلع کا درجہ دیا۔ ۱۹۲۹ میں شاہ پور میں ڈی ماؤنٹ مورنسی کالج کا سنگ بنیاد رکھا گیا، جوکہ ۱۹۴۶ تک یہاں علم کی شعاعیں بکھیرتا رہا۔ ۱۹۴۶ میں ضلعی دفاتر سرگودھا منتقل ہونے کے بعد اس کالج کوبھی سرگودھا منتقل کردیا گیا اور یہ گورنمنٹ کالج سرگودھا اور پھر یونیورسٹی آف سرگودھا کے نام سے علم وتحقیق میں بلند مقام پرفائز ہوا۔

موجودہ گورنمنٹ کالج شاہ پور کا آغاز ۱۹۷۶ میں ہوا ، اور پروفیسر ایس۔ایم ۔فیروز اس کے پہلے پرنسپل مقرر ہوئے۔ان کے بعد ڈاکٹر عبدالمجید قریشی (مرحوم) پرنسپل مقرر ہوئے۔ یکم ستمبر ۱۹۸۵ کو اس کالج کوڈگری کادرجہ دیا گیا۔ اس کے بعد ۱۹۸۷میں پروفیسر زوار حسین شیرازی کی قیادت میں یہ کالج شاہ پور شہر سے باہر موجودہ عمارت میں منتقل ہوا۔

یکم مارچ ۱۹۹۳ کو پروفیسر سید اکرام الحق اس کالج کے پرنسپل مقرر ہوئے۔ ان کے بعدپروفیسر عبدالستار جوئیہ، پروفیسر رانا محمد اشرف خان، پروفیسر ملک غلام عباس بھرتھ، پروفیسر راجہ عبدالوحید اور پروفیسر محمد اسلم جاوید کی قیادت میں کالج نےتعلیمی وتدریسی اور ہم نصابی سرگرمیوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل کیں۔ ۲۰۰۰ میں یہاں پرڈگری کلاسز کا اجرا ہوا۔

۲۷ جولائی ۲۰۱۱ کو پروفیسرطاہر رحیم خان کالج کے پرنسپل مقرر ہوئے تو ان کی پرجوش قیادت نے کالج کے اساتذہ اور طلبہ میں نئی روح پھونک دی۔ چند ماہ کے مختصر عرصے میں کالج میں کئی ادبی ،سماجی اور تعلیمی پروگرام منعقد کیے گئے۔

No comments:

Post a Comment